جب ہم گندم کاٹیں گے ۔۔ اقصیٰ گیلانی

“جب ہم گندم کاٹیں گے”

اقصیٰ گیلانی

گیارہ مہینے بھوک کاٹ کر

ایک مہینہ

جی بھر کر روٹی کھائیں گے

جب ہم گندم کاٹیں گے

تو سمجھیں گے

ہم نے بھوک فتح کر لی ہے

کھیت میں ڈھول بجائیں گے

ہم ناچیں گے

ہم گائیں گے

باندھ کے نازک ڈوری سے

اہرام مصر سے بھی اونچے

ہم اپنے خواب اڑائیں گے

کوئی شاطر کوا آئے گا

میری سونے جیسی گیہوں کے

سارے دانے چگ جائے گا

اور جاتا ہوا ظالم پنچھی

کاٹے گا خواب کی ڈوری بھی

ہم ہار نہ پھر بھی مانیں گے

ہم یاس نہیں پھیلائیں گے

امید کے نغمے گائیں گے

ہم اگلی فصل اگائیں گے…

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

April 2025
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930