سحرِ سخن ۔۔۔ عطا شاد

سحر ِ سخن

عطا شاد

ابھی تو سحر سخن ہوا ہے

جو پھیلتے فاصلوں کیخوشبوسمیٹتا ہے

جو دل میں انجانی چاہتوں کی پھوار اتارے

خمار جاں بن کے میری سوچوں میں سرسرائے

ابھی تو سحرِ سخن ہوا ہے

اگر کبھی اس کے قرب  کی شبنمی شفق کے گلاب پھوٹیں

اگر کبھی اس کے نرم ہونٹوں کے گرم بوسوں کی پھول بارش میں

میری ہستی پگھل رہی ہو

اگر کبھی اس کا لمس لذت طرار

وصل ِ طویل

قطرہ قطرہ

مرے رگ و پے میں نشہ بن کر نُچڑ رہا ہو

تو اس سمے آتشیں طلب کا طلسم کیا ہو

تو اس حلاوت کا اسم کیا ہو

ابھی تو سحر ِ سکن ہوا ہے

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

April 2024
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930