پھول سنگ سبزگی،صبا بھیجو ۔۔۔ فرح خاں
نظم
پھول، سنگ , سبزگی ,
صبا بھیجو
حبس ہے , سرمئی ردا بھیجو
اب تو جینا محال ہے میرا
لادوا ہو چکی , دوا بھیجو
درد کا اندمال ہو شاید
تم ذرا اپنی خاکِ پا بھیجو
چوم کر آنکھ سے لگا لوں گی
تم ہوا ہاتھ جب قبا بھیجو
کام آتی نہیں دعا کوئی
اب فقط دل سے بد دعا بھیجو
جو مجھے اور میرا غم سمجھے
کوئی ایسا مرے خدا بھیجو
ایک مدت سے میں نہیں روئی
ہجر کا سلسلہ نیا بھیحو
Facebook Comments Box