قبر کی ایک رات ۔۔۔ خوش بخت بانو

قبر کی ایک رات

خوش بخت بانو

مجھے رات کے درمیانی حصے میں

ایک خواب کے ہمراہ دیکھ لیا گیا تھا

اور مجھ سے وہ سوالات پوچھے گئے

جو قیامت کے روز پوچھے جانے چاہئیں تھے

واویلا ہوا

چند فرشتے آئے

جن کی ہوس بھری نظروں سے چھپنے کے لیے

حوریں قبر میں اترنے کو تیار ہیں

قبر کی تلاشی لی گئی

ایک کونے میں تنہائی پڑی تھی

فرش پر میری پگھلی ہوئی آنکھیں

جگہ جگہ وحشت بکھری پڑی تھی

ان کے ہاتھ پر مایوسی کے جالے لگے

خدا نے میری آبرو رکھ لی

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

February 2025
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
2425262728