روزنامچہ ۔۔۔ کشور ناہید

روزنامچہ

میرے ہر آج کو گذشتہ بنانے والوں نے

اپنے نام کے سامنے اوصاف

اور میرے نام کے سامنے دشنام لکھی

میری تاریخ کو زنجیر پہنانے والوں نے

میرے گھر کے سامنے سلاخیں

اور اپنے گھر کے سامنے

عشق پیچاں کی بیل سجا لی ہے

میری گویائی کو تصویر بنانے والوں نے

اپنے لیے لونگ پلے

اور میرے لیے کنویں بنا لیے ہیں

سروں کے ڈول سے

گویائی کی رسی باندھ کر

سچائی کا پانی بھرنے

پنہارنیں کب آیئں گی

کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد

دنیا میں مرد کم ہو گئے تھے

تو عورتوں نے چمنی چمنی

دھویئں کے بادلوں سے

خوشحالی کا مینہہ برسایا تھا

امن کا میگھ

خوشحالی کا مینہہ

اندھی اور دیکھنے والی آنکھوں سے نکلتے آنسو

با لکل ایک جیسے ہوتے ہیں

ان ہاتھوں کو بلند رکھو

کہ نیچے آئے

تو بریدہ ہوں گے

ان ہونٹوں کو مصروف گفتار رلکھو

کہ خاموش ہوئے

تو سی دیے جایئں گے

سنو

آگ کو آگ نہیں بجھا سکتی

 

Kishwar Naheed is a feminist Urdu poet from Pakistan. She has written several poetry books. She has also received awards including Sitara-e-Imtiaz for her literary contribution towards Urdu literature.

Read more from Kishwar Naheed

Read more Urdu Poetry

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

April 2024
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930