شفا خانوں کے باہر ۔۔۔ رخسانہ صبا

شفا خانوں کے باہر

رخسانہ صبا

پلاسٹک کے لبادوں میں سر سے پاوں تک لپٹے لوگ

مجھے شفا خانوں کی آسیب زدہ راہداریوں میں

بھٹکتی ہوئی معصوم روحون کی طرح ادھر سے ادھر بھاگتے ہوئے نظر آتے ہیں

مگر یقین کے دستانے پہن کر

اور خوش رنگ امیدوں کے ماسک لگا کر

یہ آسیب زدہ روحیں

زندگی سے ہاتھ ملانے کی کوشش کرتی ہیں

شاید وہ سچائی بھول گئی ہیں

کہ زندگی تو خود ایک بد روح ہے

جو وجود کی حویلی کو آباد نہیں ہونے دیتی

اور نہ جانے کتنے مکینوں کو

وینٹی لیٹر پر ڈال کر رکھتی ہے

اور یہ اعلان کرتی رہتی ہے

وینٹی لیٹر کی ضرورت

شفاخانوں کے اندر ہی نہیں

شفا خانوں کے باہر بھی۔

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

April 2024
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930