خلا میں لڑھکتی زمین ۔۔۔۔ ثروت زہرہ
Sarwat Zehra is a young Urdu poet from Karachi presently working as a medical doctor in Dubai. Her poetry is an outcry, an expression of her emotions — that has been with her from childhood, as she believes, back when she experienced how to transform the expression into verse.
خلا میں لڑھکتی زمین
(ثروت زہرہ)
زمیں
بانجھ چہروں کے ہمراہ
چلتی جا رہی ہے
خلا
اپنی برفاب سی وسعتوں میں
زمانے اگلتی چلی جا رہی ہے
سفر
زاویوں کی پناہوں میں بیٹھا ہوا
خواب میں ڈھل رہا ہے
زمیں
بانجھ چہروں کے ہمراہ
چلتی چلی جا رہی ہے
ہوا
اپنی سانسوں کے بارود میں
خواہشوں کو الٹتی ہوئی بہہ رہی ہے
سمندر کی خونخوار لہریں
سفر در سفر خوف پہنے ہوئے
بھاگتی جا رہی ہیں
کبھی چاند کے
اور کبھی
جلتے جسموں کے سورج کو پی کر
کئی رنگ پھیلا رہی ہیں
زمیں
بانجھ چہروں کے ہمراہ
چلتی چلی جا رہی ہے
Facebook Comments Box