نظم ۔۔۔ اختر حسین جعفری

نظم

اختر حسین جعفری

۔۔۔۔
شام ڈھلے تو
میلوں پھیلی خوشبو خوشبو گھاس میں رستے
آپ بھٹکنے لگتے ہیں
زلف کھلے تو
مانگ کا صندل شوق طلب میں
آپ سلگنے لگتا ہے
شام ڈھلے تو
زلف کھلے تو لفظوں! ان رستوں پر جگنو بن کر اڑنا
راہ دکھانا
دن نکلے تو تازہ دھوپ کی چمکیلی پوشاک پہن کر
میرے ساتھ گلی کوچوں میں
لفظوں! منزل منزل چلنا
ہم دنیا کو حرف و صدا کی روشن شکلیں
پھول سے تازہ عہد اور پیماں دکھلائیں گے
دیواروں سے گلزاروں تک
تنہائی کی فصل اگی ہے
دن نکلے تو دردِ رفاقت
ہم سب میں تقسیم کریں گے

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

December 2024
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031