کافی کے کپ کے ساتھ پڑی زندگی ۔۔ مسعود قمر


کافی کے کپ کے ساتھ پڑی زندگی

( مسعود قمر )


میں زندہ ہوں
اپنی موت میں
مجھے کوئی نہیں مار سکتا
میری زندگی میں
تم 
کبھی بهی، کہیں بھی جاسکتی ہو
زندہ رہنے کے لیے
گلاب جامن کے ساتھ 
سموسے کھانے!
زندگی اگر 
گلاب جامن کے ساتھ
سموسے کھانے کا نام ہے
تو جانِ من
زندگی تمہارے اس 
کافی کے کپ کا بھی نام ہے
جو میرے سامنے پڑا ہے
تمہارے بغیر

Facebook Comments Box

1 thought on “کافی کے کپ کے ساتھ پڑی زندگی ۔۔ مسعود قمر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

April 2025
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930