کافی کے کپ کے ساتھ پڑی زندگی ۔۔ مسعود قمر


کافی کے کپ کے ساتھ پڑی زندگی

( مسعود قمر )


میں زندہ ہوں
اپنی موت میں
مجھے کوئی نہیں مار سکتا
میری زندگی میں
تم 
کبھی بهی، کہیں بھی جاسکتی ہو
زندہ رہنے کے لیے
گلاب جامن کے ساتھ 
سموسے کھانے!
زندگی اگر 
گلاب جامن کے ساتھ
سموسے کھانے کا نام ہے
تو جانِ من
زندگی تمہارے اس 
کافی کے کپ کا بھی نام ہے
جو میرے سامنے پڑا ہے
تمہارے بغیر

One thought on “کافی کے کپ کے ساتھ پڑی زندگی ۔۔ مسعود قمر”

Share your Thoughts:

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Show Buttons
Hide Buttons
%d bloggers like this: