مشرقی لڑکیوں کے لئے ایک نظم ۔۔۔ حسن اکبر کمال

مشرقی لڑکیوں کے لئے ایک نظم

(حسن اکبر کمال)

وہی دریا

جوان رنگین نازک مچھلیوں کا

ہے بچھونا اوڑھنا

یہ مچھلیاں بھولی

اسی میں زندہ رہنا چاہتی ہیں

اور بہاؤ کے مخالف تیرنے کی

آرزو بھی دل میں رکھتی ہیں

مگر دریا

انہیں خاشاک کی صورت بہا کر

ایک دن پر شور کف آلود پر ہیبت سمندر کے حوالے کرنے والا ہے

یہی ہوتا رہا ہے

تو کیا دریا یہی کرتا رہے

 

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

February 2025
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
2425262728