الاو ۔۔۔ نجم الحسنین حیدر

اَلاوء

(نجم  الحسنین حیدر)

کنول کے پھولوں، بنفشی خوابوں

کو روز دفتر کی بوڑھی میزوں

کے چٹخے کونوں سے چھلنی کرنا

شراب رت میں بھی دہکی خواہش

کا اک الاو پہن کے پھرنا

خود اپنی آنکھوں میں خاک بھرنا

سفید کاغذ پہ اتری کونجوں

کے زخمی سینوں کی آگ پینا

عذاب ِ حسن و ادا کو سہنا

بدن دریدہ اداس لوگوں

کے خشک ہونٹوں پہ جمتی آہوں سے

دل کی جھیلوں میں خون بھرنا

نہ بندگی ہے نہ کافری ہے

یہ شاعری ہے، یہ زندگی ہے

 

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

May 2024
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031