ماں،گونگی، اندھی ،بہری کیوں ہے ؟ ۔۔۔ اقصیٰ گیلانی

ماں

اقصیٰ گیلانی

ماں گونگی اندھی اور بہری کیوں ہے؟

میری ماں مجھ سے

بہت زیادہ محبت نہیں کرتی

پھر بھی اس نے مجھے

اپنے پیٹ کی جنت سے نکال کر

نرم بستر پہ جگہ دی

اپنی چھاتیوں سے مجھ پر

من و سلوی کی برسات کی

مجھے زم زم جیسے پانی سے نہلا کر

اپنی پوروں سے میرا مساج کیا

میری ماں میرے لیے

دھوپ میں سایہ

گرتی کا سہارا

اور ٹھنڈ میں

حرارت بن جاتی ہے

خدائی ماں نے مجھے

کچرے کے ڈھیر جیسی دنیا میں

چھٹے ماہ جنمے

ناجائز مردہ بچے کی طرح پھینک دیا

کانچ کے ٹکڑے

میری نازک جلد میں جھانکتے رہے

گدھ، کوے اور کیڑے

میرا ذائقہ چکھتے رہے

میری خدائی ماں کو

نیند آتی ہے اور نہ اونگھ

پھر وہ چپ چاپ کیسے رہ سکتی ہے

وہ مجھ سے

ستر ماؤں سے زیادہ

محبت کا دعویٰ

کس زبان سے کرتی ہے؟

کیا یہ وہی زبان ہو گی

جس سے صرف کن کہہ کر

وہ کوڑے کے ڈھیر کو

انگوروں کا باغ بنا سکتی تھی

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

May 2024
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031