ٹوٹی ہوئی سڑکیں ۔۔۔ مسعود قمر

ٹوٹی ہوئی سڑکیں

مسعود قمر

مجھے اکثر محسوس ہوتا ہے

وہ

میری طرف آ رہی ہے

میں

شیو بنا کے، بالوں کو ڈرائی کر کے

تھری پیس سوٹ، سرخ رنگ کا سکارف پہن کر

دس سال پہلے خریدی کونیاک نکالتا ہوں

سالوں پہلے خریدا گیا ہوانا کا

ادھ بجھا سگار سلگاتا ہوں

مگر

موت ٹوٹی سڑکوں کی وجہ سے

خود آنے کی بجائے ادھ موئی زندگی

میری طرف روانہ کر دیتی ہے

موت کی طرف سے بھیجی گئی زندگی

جو خود ادھ موئی ہے

موت کا کیا دروازہ کھولے گی

مجھے

خود موت کو مارنا ہوگا

تاکہ

بھرپور زندگی گزار سکوں

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

October 2024
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031