خالی بٹوہ ۔۔۔ صفیہ حیات

خالی بٹوہ

صفیہ حیات

مزار پر دیا جلانے سے

کسی دوشیزہ کو ذبح کرنے سے

دھمالیں ۔۔۔ قوالی

اور پیر سایئں کے جوتے سیدھے کرنے سے

غربت کی میلی چادر نہ بدلی

گدی نشین کی نئی پجارو

سڑکوں کو ٹاپتے

نئے وظیفوں کے ورد تیار کرنے لگی

چڑھاووں میں چڑھائے گئے نوٹوں سے

چرمی بیگ تیار ہوئے

یورپی سفر پہ نکلے چُر مُر نوٹ

نئی کرنسی میں بدل گئے

مذہبی تقریب میں

عمرے کے ٹکٹ بانٹ کر

زنا اور کالے دھن کے گناہ دھوئے جاتے ہیں

غریب مجاور کی بیٹی

کے پاس

نام نہاد خداوں کو دینے کے لیے

چھاتیوں میں اڑسے

پھٹے پرانے خالی بٹوے کے سوا

کچھ بھی تو نہیں۔

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

April 2024
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930