مُردار خور ۔۔۔ صفیہ حیات

مردار خور

( صفیہ حیات )

خون کے چھینٹے منہ پہ چپکے 
اس بات کے گواہ ہیں
کہ وہ مردار خور ہیں۔
۔
یہ گدھ نسل سے ہیں۔
اس نسل کے مذکر و موءنث 
روز مردار خور جنم دیتے ہیں۔
۔
یہ فائلوں پہ جھکے
کتابوں کے اوراق پلٹتے
گاڑی سٹارٹ کرتے
اپنے شکار کو تاڑتے رھتے ہیں۔
۔
تازہ خون
اور 
تازہ گوشت کو 
چھکتے ہیں۔
بشرطیکہ 
حرام ہو 
حلال تو انکے معدے قبول نہیں کرتے
یہ حلال کو 
قے کر کے کھاکر
حرام کر تے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.