اب وقت بہت کم ہے ۔۔۔ حمایت علی شاعر

اب وقت بہت کم ہے

حمایت علی شاعر

اب وقت بہت کم ہے
ملنا ہے تو مل جاؤ

تم کو تو خبر ہوگی
ہم عمر کی کس منزل
کس موڑ پر آ پہنچے
اس موڑ پر اکثر دل
مل کر بھی نہیں ملتے
بس دیکھتے رہتے ہیں
بس سوچتے رہتے ہیں
پتھر کی طرح گم سم
اب وقت بہت کم ہے
ملنا ہے تو مل جاؤ

ایسا نہ ہو یہ موسم
یہ عالم بے خوابی
یہ شمع پگھل جائے
اور دیکھتے رہ جائیں
اور سوچتے رہ جائیں
پتھر کی طرح ہم تم

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

February 2025
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
2425262728